صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی سمیت احسان مند قوم نے ملک کے پہلے وزیر اعظم
پنڈت جواہر لال نہرو کی 127 ویں جینتی پر آج انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی، نائب صدر حامد انصاری، سابق وزیر اعظم منموہن
سنگھ، کانگریس
کے نائب صدر راہل گاندھی اور کئی کانگریسی لیڈروں سمیت ممتاز
ہستیوں نے پنڈت نہرو کو دار الحکومت کے شانتی ون میں واقع ان کی سمادھی پر
گلہائے عقیدت پیش کئے۔پنڈت نہرو کے یو م پیدائش 14 نومبر کو ہر سال یوم اطفال کے طور پر منایا جاتا ہے۔